لنکن کپتان چندیمل کی سزا کیخلاف اپیل

June 21, 2018

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے آئی سی سی میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کے کیخلاف اپیل کردی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ لوسیا میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ پر آئی سی سی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے سری لنکن کپتان کو قصوروار ٹہرایا تھا ۔

میچ ریفری نے چندی مل کو آئی سی سی کوڈ کے مطابق زیادہ سے زیادہ سزا دی تھی جس میں چندی مل کو 100 فیصد میچ فیس جرمانہ اور2 معطلی پوائنٹس دیئے گئے تھے اور سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے معطل کر دیا تھا۔