گلشن حدید میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے 2ملزمان گرفتار

June 22, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے گذشتہ روز نوجوان لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے کار برآمد کرلی ، پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع گلشن حدید فیز ون پہاڑی والے پارک کے قریب فیملی کے ساتھ قدیر احمد موجود تھا کہ انکا پڑوسی ناصر ، رحمان اور ایک نامعلوم ملزم کار نمبر BKW-288 میں آیا اور اسلحہ کے زور پر اسکی نوجوان لڑکی21 سالہ (ن) دختر قدیر کو کار میں اغواءکرکے لے گیا اور کچھ دیر بعد گھر کے قریب کار سے پھینک کر فرار ہوگیا ،جس پر (ن) نے بتایا کہ نامعلوم شخص کار چلا رہا تھا جبکہ رحمان نے مجھے پکڑا اور ناصر میرے ساتھ زنا کیا ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ زیادتی کا نشانہ بننے والی نوجوان لڑکی کے والد قدیر احمد کی مدعیت مقدمہ الزام نمبر 161/18درج ہوا ، جس پر انویسٹی گیشن پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں ناصر اور محمد رحمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس نےزیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان اور انکے زیر استعمال کار اپنی تحویل میں لے لی، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔