62، 63 کے تحت الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے: سراج الحق

June 22, 2018

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ 62 اور 63 کے تحت الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے۔

لاہور میں میڈیا کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن سے بڑی امیدیں تھیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ مایوسی چھانے لگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اشرافیہ کے ڈھائی سو ارب ڈالر لندن اور دبئی میں پڑے ہیں، سپریم کورٹ انہیں واپس لائے اور قرضے سے جان چھڑائے۔

سراج نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں ایک بار پھر پیسے والے لوگ آنے والے ہیں، لوگوں کو چاہیے کہ ووٹ کی طاقت سے انہیں باہر نکالیں ورنہ نظام نہیں بدلے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے متحدہ مجلس عمل کی کامیابی کی صورت میں موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔