داعش کی معاونت پر مذہبی رہنما کو سزائے موت

June 22, 2018


انڈونیشیا کے ایک مذہبی رہنما کو دہشت گرد حملے میں داعش کی معاونت کرنے پر سزائے موت سنا دی گئی ۔

جکارتہ کی عدالت نے مذہبی رہنما امن عبدالرحمان کو داعش کی جانب سے کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں معاونت پر سزائے موت سنائی ۔

عدالت نے مذہبی رہنما پر داعش سے روابط اور 2016 میں جکارتہ کیفے پر خود کش بم حملے میں معاونت کی فرد جرم عائد کی تھی۔

واضح رہے کہ دو سال قبل کے گئے اس دہشت گرد حملے میں 4 افراد ہلاک ہو ئےتھے۔