دورہ انگلینڈ ماضی ہوگیا، توجہ زمبابوےسیریز پر ہے: سرفرازاحمد

June 22, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ دورہ انگلینڈ ماضی کا حصہ ہو گیا اب ان کی توجہ دورہ زمبابوے پر ہے جہاں آسٹریلیا سے بھی آمنا سامناہوگا جو ایک سخت حریف ہے ۔

سرفراز احمد نے کراچی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہیںسجاس کی جانب سے گولڈ میڈل دیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میںکوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر ابھی 26 سال کے ہیں انہیں کسی ایک فارمیٹ تک محدود نہیں کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے اداروں سے اپیل کی کہ مختلف ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو حاضری سے استثنی دیا جائےاور پی آئی اےمیں کھلاڑیوں کی تنخواہ کا معاملہ جلد حل ہونا چاہئے۔

دورہ زمبابوے کے حوالے سے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل ہے جبکہ زمبابوے کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگاتاہم احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے سوال پر سرفراز نے کہاکہ احمد شہزاد کا معاملہ میڈہا کے ذریعے پتہ چلاتھا۔