چاول کے دانے سے بھی چھوٹا کمپیوٹرتیار

June 26, 2018

اس جدید دور میں ماہرین ایسی ایسی چیزیں تیار کرلی ہیں ،جس کے بارے میں آپ نے پہلےکبھی سوچا بھی نہیں ہو گا ۔یونیورسٹی آف مشن گن کے ماہرین نے دنیا کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر بنایا ہے ،جس کی لمبائی اور چوڑائی 0.3 ملی میٹر ہے۔ماہرین کے مطابق اس کمپیوٹر نے دنیا کے تمام مختصر کمپیوٹرز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔اس کو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈبلائو نے تیار کیا ہے ۔اسے ’’مائیکرو موٹے ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔اس کےسامنے چاول کا دانہ بھی بہت بڑا دکھائی دے گا ۔یہ کمپیوٹر صرف ایک کام درجہ ٔ حرارت کی پیمائش کرتاہے ۔یہ اتنا زیادہ حساس ہے کہ ٹرانسمیشن ایل ڈی بھی اس کے اندر خلل ڈال سکتی ہے۔یہ کمپیوٹر روشنی کی مدد سے آن یا آف ہوتا ہے ۔اس میں ڈائیوڈز کے ذریعے کیپیسٹرز کا سوئچ کھولا اور بند کیا جاتا ہے ۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ معمولی بجلی استعمال کرتا ہے اور چھوٹے علاقے میں معمولی سی تبدیلی بھی نوٹ کرسکتا ہے، جن میں خلیات کے گوشے، صحت مند خلیات کے مقابلے میں قدرے گرم رسولیوں کی شناخت اور دیگر حساس امور انجام دے سکتےہیں۔اسی بنا پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے طبی آزمائش مثلاً کینسر اور جسمانی امراض کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ گھونگھے جیسے ایک چھوٹے کیڑے میں بھی بایو کیمیکل عمل کی شناخت کی جاسکتی ہے۔اگرچہ اس میں مکمل طور پر پروسیسر لگا ہے لیکن بجلی بند کرتے ہی اس کا ڈیٹا اور معلومات غائب ہوجاتی ہے۔