نظرے خوش گزرے

July 08, 2018

مؤلف:شیخ عزیز احمد

صفحات: 235، قیمت: 180روپے

ناشر : R-1499/15دستگیر سوسائٹی، فیڈرل بی ایریا، کراچی

یہ تصنیف ایک اعتبار سے خودنوشت بھی ہے اور اپنے عہد کی تاریخ بھی۔ مؤلف نے اپنے لڑکپن، جوانی، ہجرت، ملازمت کے واقعات وغیرہ دِل کش پیرائے میں بیان کیے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے سیاسی و سماجی حالات کی بھی تصویر کشی کی ہے۔ اس طرح کتاب میں ہر طرح کی معلومات پڑھنے کو ملتی ہیں اور قاری کی دِل چسپی قائم رہتی ہے، البتہ کتاب کی کمپوزنگ کا فونٹ باریک ہے، جو مطالعے میں رکاوٹ بنتا ہے۔ اگر دوسرے ایڈیشن میں یہ خامی دُور کر دی جائے، تو کتاب مزید بہتر ہو جائے گی۔