برطانیہ میں بچوں کی پرام کی منفرسالانہ ریس

July 06, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانیہ کے قصبے آکسٹڈمیں منفردسالانہ پرام ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی منچلوں نے شرکت کی۔41ویں سالانہ اس منفرد مقابلے میں حصہ لینے والے افراد نت نئے ڈیزائنز اور سائز کی حامل پرامزکو دوڑاتے نظر آئے ۔

پرامز میں بیٹھے منچلوں نے بھی ننھے بچوں کی طرح مختلف کاسٹیومز پہن کر اس پریڈ کا لطف اٹھایاجبکہ اس دوران کئی ننھے بچوں نے بھی دلچسپ کاسٹیومز پہن کر ایونٹ میں حصہ لیا۔

اس منفرد ریس کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں افراد بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔