سہ ملکی سیریز میں کل پاکستان ، آسٹریلیا کا فائنل ہوگا

July 07, 2018

سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ میںکل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

ہرارے اسپورٹس کلب کرکٹ گرائونڈ میں فیصلہ کن معرکے کے لیے آج گرین شرٹس نے ہیڈ کوچ مکی آرتھ کی نگرانی میں کینگروز سے نمٹنے کے لیے بھرپور پریکٹس کی۔

اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فائنل میں آل رائونڈ حارث سہیل کی جگہ نوجوان بیٹسمین صاحبزاہ فرحان کو موقع دیا جائے گا۔

اُنہوں نےمزید کہا کہ یہاں سردی بہت ہے اور ہمارے لیے کچھ زیادہ ہی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے کھلاڑی پُرجوش ہیں اور فائنل جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔

ایونٹ کے راؤنڈ میچوں میں پاکستا ن کو تین کامیابیاں ملیں جبکہ آسٹریلیا سے سیریز کے دوسرے میچ میں انہیں شکست ہوئی تاہم دونوںٹیموںکے پوائنٹس برابر ہیںکیونکہ آسٹریلوی ٹیم بھی ایک میچ پاکستان سے ہارگئی تھی۔