نصیحت……

July 08, 2018

مستقبل کے وزیر اعظم صاحب!
براہ مہربانی سازشیں مت کیجئے
ورنہ آپ کے خلاف بھی سازشیں کی جائیں گی۔
جھوٹے مقدمے قائم نہ کیجئے
ورنہ آپ کے خلاف بھی مقدمات قائم کئے جائیں گے۔
رات کے اندھیرے میں ملاقاتیں مت کیجئے
ورنہ آپ کے مخالفین بھی رات کی تاریکی میں ملاقاتیں کریں گے۔
میڈیا کو استعمال نہ کیجئے
ورنہ آپ کے خلاف بھی میڈیا کو استعمال کیا جائے گا۔
خواتین پر جملے بازی مت کیجئے
ورنہ آپ کے گھر کی خواتین پر بھی جملے کسے جائیں گے۔
وزیراعظم بے نظیر بھٹو
چھ جولائی 1996
بنام اپوزیشن لیڈر نواز شریف
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)