طویل خشک سالی کے بعد بھی صحرا کی دھرتی پیاسی رہی

July 08, 2018

تھر کے صحرا میں مون سون کا پہلا مرحلہ بن برسے ہی گزر گیا۔ چند ایک مقامات پر ہونے والی بوندا باندی اور ہلکی بارش کے اثرات تیز ہواؤں نے زائل کر دیے۔

طویل خشک سالی کے بعد صحرا کی پیاسی دھرتی پہ امڈ آنے والی مون سون کی کالی گھٹائیں خشک دھرتی کو سیراب کئے بنا ہی گزر گئیں۔رم جھم کا سلسلہ محدود علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی تک ہی ٹھہر گیا اور یوں پیاسا صحرا پیاسا ہی رہ گیا۔

پہلی بوندا باندی کے بعد تھر میں چلنے والی تیز ہوائوں نے ریتیلی دھرتی کو خشک کر دیا اور اب پھر وہی صحرا ہے وہی خشک سالی ہے اور وہی پانی کی تلاش ہے۔

علاقہ میں بارش کی تاخیر سے صورتحال سنگین سے سنگین تر ہوتی جا رہی ہے اور بارش کا مذید التوا قحط سالی کے خطرے کو جنم دے رہا ہے۔