جاپان میں بارشیں اور طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی

July 09, 2018

جاپان میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 76 ہوگئی جبکہ متعدد افراد لاپتا ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ۔

مغربی اور وسطی جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔

ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کےکام میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔