فلم "سینڈریلااینڈ دی سیکرٹ پرنس "کا پہلا ٹریلرریلیز

July 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پریوں کی مشہور کہانی پر مبنی نئی تھری ڈی اینیمیٹدفینٹسی ڈرامہ فلم "سینڈریلااینڈ دی سیکرٹ پرنس" کا پہلا آفیشل ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔

لیئن سودرلینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بچوں کی مشہور فیری ٹیل سینڈریلا کے گِرد گھو م رہی ہے جسے اسکی سوتیلی ماں ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہوئے گھر کے کام کاج کرواتی ہے تاہم ایک روز اسکی مدد کیلئے ایک پری آتی ہے جواُسے ایک دلکش جادوئی بگھی اور جوتادیتی ہے ۔

اس جادوئی جوتے کو پہن کرسینڈریلا اپنے انوکھے داستوں کے ساتھ ملکربگھی میں سو ارہوتی ہے اورجب شہزادے کے پاس پہنچتی ہے تو وہاں اسے ایک خوفناک دیوہیکل بلا ا س کے راستے کی رکاوٹ بن جاتی ہے ۔دوسری جانب شہزادہ جادو کے زیر اثرآکر ایک چوہے کی شکل میں تبدیل ہو جاتا ہے اور سینڈریلا اس کی مدد کی ٹھان لیتی ہے ۔

پریوں کی اس مشہور کہانی ے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ نامورفنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

سینڈریلا جادوکے زیر اثر شہزادے کے مدد کرنے میں کامیاب ہو گی یا نہیںیہ دیکھنے کے لئے آپ کو کچھ انتظار کرنا ہو گا کیوں کہ فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔