پاپ ا سٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل بالڈ وین سے منگنی کر لی

July 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاکھوں کروڑوں دِلوں کی دھڑکن کینیڈا کے پاپ ا سٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کر لی ہے ۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بیبر کی منگنی کی خبروں کی تصدیق کی گئی تاہم بیبر کے والدین بیٹے کی خوشی آن لائن منا رہے ہیں۔

جسٹن بیبر کی منگیتر بالڈ ون نے ٹی وی کے علاوہ کئی شوز، میوزک ویڈیوز اور ماڈلنگ کیمپینز کے لیے کام کیا ہے۔

جسٹن بیبر اور بالڈ وین پرانے دوست ہیں اور اکثر ساتھ دیکھے گئے ہیں تاہم اس سے قبل بیبر کی دوست سلینا گومیز سے بھی محبت کی خبریں عام تھیں۔