نیوکراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

July 10, 2018

نیوکراچی کے سیکٹر الیون جی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت گلاب کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان نے مقتول سے کوئی چیز نہیں چھینی، بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق میر پور خاص سے تھا، جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مقتول گلاب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔