بھینس کالونی سے نوجوان کی گولی لگی لاش ملی

July 11, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سکھن کے علاقے بھینس کالونی پانچ نمبر مشین ٹول فیکٹری کے عقب میں واقع باغیچہ سے 25سالہ نوجوان کی گولی لگی لاش ملی ، لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا، پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم مقام سے اغواءکرنے کے بعد مذکورہ مقام پر لے کر آئے اور یہاں پر کھڑا کرکے اسکے سر میں گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کا ایک خول اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، لاش شناخت کے لیئے سرد خانے منتقل کردی ہے ۔