ہارون بلور کی شہادت پر غمگین ہوں، بلاول بھٹو

July 11, 2018

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور کی شہادت پر غمگین ہیں، دہشت گرد کس کس کو انتخابات سے باہر کرنا چاہتے ہیں، یہ ظاہر ہو رہا ہے، جمہوریت پسندوں پر دہشت گرد حملہ بہت بڑی سازش ہے، شہید ہارون بلور کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کو معلوم کرنا چاہیے کے آخر یہ دہشت گرد کیا چاہتے ہیں؟ ملک دشمن عناصر دہشت گردی سے پاکستان اورجمہوریت کوکمزور کرنا چاہتے ہیں،وطن کو دہشت گردی سے محفوظ کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کی پارٹی دہشت گردی کے شکار ہر پاکستانی کے ساتھ کھڑی رہےگی، پاکستان کےدشمن دہشت گردی کےذریعے ملک اورجمہوریت پرحملہ آورہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی اےاین پی کےکارکنوں کی شہادت پرصدمےکااظہارکیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہارون بلورکی شہادت انتہائی دردناک ہے،بلورخاندان سےاظہار افسوس کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بھٹوخاندان اورپیپلزپارٹی ان کےغم میں شریک ہے۔