خوشاب: خاتون نے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

July 11, 2018

خوشاب میں دل دہلا دینے والی واردات سامنے آئی ہے، خوشاب کے علاقے جوہر آباد میں ایک سگندل خاتون نے اپنے شوہر، 2بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے واردات کے بعد سٹی تھانے میں گرفتاری دے دی ہے۔

پولیس نے پانچوں لاشوں کو تحویل میں لےلیا ہے اور انہیں پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس سفاک واردات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر اور بیٹوں اور بیٹیوں کو کیوں قتل کیا۔