مقبوضہ کشمیر ،ضلع شوپیاں میں دستی بم پھٹنےسے بچہ جاں بحق

July 12, 2018

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پولیس کے دستی بم سے معصوم بچہ جاں بحق، 3 بچے زخمی ہوگئے، جبکہ کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان دم توڑ گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز شوپیاں میں سڑک کنارے پڑا دستی بم اچانک پھٹ گیا جس سے ایک بچہ جاں بحق ،تین دیگر بچے زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسائی گئیں جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں سے ایک 22 سالہ نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔