خضدار: بی اے پی کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکا، دو راہگیر زخمی

July 13, 2018

خضدار (نامہ نگار ) چاکر خان روڈ پربلوچستا ن عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے سے دو راہگیر زخمی ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی شب چاکر خان روڈ پر واقع بلوچستا ن عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو راہگیر سنجے کمار اور اللہ بخش معمولی زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام موقع پر پہنچےاور علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔