پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن شروع

July 15, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 14 جولائی سے شروع ہو گیا۔ حج کی پہلی پرواز پی کے 7001کراچی سے مدینہ اور پی کے 7003 اسلام آباد سے مدینہ کے لیے ہفتہ کو علی الصبح روانہ ہوگئی ۔ قومی ایئر لائین 60000 سے زائد عازمین حج کو تقریبا 250 حج اور ریگو لر شیڈولڈ پروازوں کے ذریعے جدہ اور مدینہ کے لیے اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، پشاور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے براہ راست پہنچایا جا ئے گا۔ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 7001 ہفتے کے روز 02.25 بجے علی الصبح روانہ ہوگئے ۔ طیارے میں حجاج کرام کی تعداد 332 تھی۔ عازمین حج کو چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی اور چیف سپلائز اینڈ لاجسٹکس آفیسر امان اللہ قریشی، جنرل منیجر کسٹمر سروسز سید اخلاق حسین اور اسٹیشن منیجر آفتاب راجپر نے رخصت کیا۔ صبح 7 بجے پی آئی اے کی دوسری حج پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوئی جسے ایر وائس مارشل نور عباس ایڈوائزر ٹو سی ای او اور چیف ڈیلی آپریشن آفیسر ذوالقرنین مہدی نے رخصت کیا۔قبل ازیں انہوں نے حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کی ترقی اور کامیابی کے لیے دعاوں کی درخواست کی۔