ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے دو سال مکمل

July 16, 2018

ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے دو سال مکمل ہونے پر انقرہ میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

ان تقریبات میں ترک صدر طیب اردوگان سمیت اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے شرکت کی۔

پندرہ جولائی 2016 کو ترک فوج میں صدر اردوان کے مخالف گروہ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش میں ٹینکوں، جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں سے کئی شہروں پر چڑھائی کی ۔

بڑی تعداد میں ترک عوام نے سڑکوں پر نکل کر فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا تھا۔