کراچی کے مندر سے لاپتہ تینوں بچیاں مل گئیں

July 16, 2018

کراچی میں ایم اےجناح روڈ پر واقع سوامی نارائن مندر سے لاپتہ 3بچیاں مل گئیں۔

پولیس کے مطابق تینوں بچیاں ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سے ملی ہیں، سی سی ٹی وی ویڈیو میں بچیوں کو کسی کے ساتھ جاتے نہیں دیکھا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچیوں کو کوئی لے کر گیا یا وہ خود گئیں اس حوالےسے تفتیش کی جا رہی ہے، بچیوں کو لینے کے لیے ان کے والدین ایدھی ہوم سہراب گوٹھ روانہ ہوگئے ۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق بچیوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی، واضح رہے کہ بچیاں گزشتہ روز سوامی نارائن مندر سے لاپتہ ہوئی تھیں۔