میساچوسٹس نے سکول کو الیکٹرک شاک کا استعمال جاری رکھنے کی اجازت دےدی

July 17, 2018

لندن ( نیوز ڈیسک ) جج روٹنبرگ ایجوکیشنل سینٹر کے اندر 2012 میں استعمال کی گئی برقی جھٹکے کی تکینک کی ویڈیو پہلی بار عوام کیلئے جاری کر دی گئی۔گارڈین کے مطابق اس میں دکھایا گیا ہے کہ 18 سالہ اینڈر میک کولنز کو اوندھے منہ لٹایا ہوا ہے، وہ اطراف میں موجو د لوگوں سے مدد کیلئے چینخ رہا ہے۔ اس کی چیخوں کا کوئی جواب نہیں مل رہا جبکہ اسے متعدد برقی جھٹکے دیئے گئے جس کی وجہ سے وہ تکلیف کا شکار ہےفوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ میک کولنز پر تشدد کیا گیا ہے۔ جج روٹنبرگ سینٹر ایک ناکام ریاست میں کوئی رف تحقیقاتی مرکز نہیں ہے بلکہ میسا چوسٹس میں سیکھنے میں معذور ی کا سامنا کرنے والے بچوں اور بالغان کی تربیت کا ایک مرکز ہے۔ گزشتہ ہفتہ سینٹر نے ایک اور قانونی چیلنج جیت لیا جس کے نتیجے میں اسے اجازت مل گئی ہے کہ وہ اپنے طالب علموں پر برقی جھٹکے کے طریقہ کار کو جاری رکھ سکتا ہے۔سینٹر کا قیام 1971 میں بیہیورل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت سے عمل میں آیا تھا جس کا مقصد جذباتی الجھنوں کے شکار افراد اور سیکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنے والوں کو خدمات فراہم کی جائیں۔ اپنے قیام کے بعد سے ہی سنٹر میں علاج کا ایک غیر معمولی طریقہ کار اختیار کیا۔ سینٹر میں اس کے بانی میتھیو اسرائیل کی تخلیق کی ہوئی ایک الیکٹرک شاک ڈیوائس ’’ جی ای ڈی‘‘ استعمال کی جاتی ہے۔