بالائی اور مشرقی علاقوں میں مون سون ہواؤں کی آمد جاری

July 17, 2018

ملک کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں مون سون ہواؤں کی آمد جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فاٹا، کشمیر اور خیبر پختون خوا میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، ہزارہ اور مالاکنڈ میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور ،ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، میرپورخاص، سکھر، حیدرآباد، ژوب، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

اس دوران ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔