چیف جسٹس کے رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی

July 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

چیف جسٹس ،جناب جسٹس ثاقب نثارکی ہنزہ میں روایتی رقص کرتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

چیف جسٹس آج کل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پانچ روزہ تعطیلات پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہیں وہ بھرپور انداز میں مقامی روایات اور ثقافت میں نظر آئے۔

وادی ہنزہ میں بنائی گئی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انتہائی تیزی سے وائرل ہورہی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیف جسٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ،تقریب میں فنکار مقامی موسیقی کی دھن بجارہے ہیں جس پر چیف جسٹس اور ایک مقامی بزرگ شخص مل کر روایتی رقص کر رہے ہیں جبکہ تقریب میں شریک دیگر افراد بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔

لوگوں کی بڑی تعداد ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہے اورسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔