چیئرمین نیب نے ایئر سفاری معاملے کا نوٹس لے لیا

July 18, 2018

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ائر سفاری معاملے کا نوٹس لے لیا اور ڈی جی نیب گلگت بلتستان اور راولپنڈی کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے ۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دوستوں کے ہمراہ ایئرسفاری کے مبینہ استعمال کے معاملے پر نیب حرکت میں آگئی ہے ۔

چیئرمین نیب نے پی آئی اے کا طیارہ باہر لے جاکر کوڑیوں کے مول بیچنے کی رپورٹ بھی طلب کرلی اور کہا کہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے ۔ ترقی کےبجائےتنزلی کی طرف جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سرمائے کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔