سعودی عرب 15برس بعد بارش و ژالہ باری والا ملک بن جائیگا، ماہر موسمیات

July 19, 2018

ریاض(شاہد نعیم) سعودی ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے واضح کیا ہے کہ15برس بعد سعودی عرب بارش اور ژالہ باری والا ملک بن جائیگا، انہوں نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک کا ماحول خشک اورجزیرہ نما عرب جیسا ہوجائیگا۔ کاربن ڈائی آکسائڈ کے اضافے کے باعث 2020میں ماحولیاتی المیے کے حوالے سے عالمی ماہرین موسمیات کی توقعات کی بابت سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اس قدر دقیق انداز میں گفتگو کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ماہرین موسمیا ت اعدادوشمار اور ماحولیات کے حوالے سے جس انداز سے مطالعہ کرتے ہیں اس میں اختلاف فطری امر ہے۔ موسم میں تبدیلی ہر جگہ آرہی ہے اور ہر دور میں آتی رہتی ہے۔ ہر جگہ تبدیلی کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔