کشمور:مزاری برادری کی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں ریلی

July 19, 2018

کشمور(نامہ نگار) مزاری برادری کی جانب سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت نورخان مزاری نے کی۔ ریلی سے نور خان مزاری حاجی امید علی مزاری اور فولاد خان مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 197 پیپلزپارٹی امیدوار سردار احسان الرحمن مزاری 25 جولائی کو عوامی طاقت کے ذریعے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ سردار سلیم جان مزاری اور سردار احسان الرحمن مزاری گزشتہ تیس برس سے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔