انگلینڈ، پاکستان سیریز کا شیڈول جاری

July 19, 2018

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیاہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے پہلے ایک ٹی 20 اور5ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز ہو گی۔

5میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 8 مئی کو اوول ، دوسرا 11 مئی کو ساؤتھ ہمپٹن ، تیسرا 14 مئی کو برسٹل، 17 مئی کو ناٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔