امریکی ریئلٹی شو میں خطرناک حادثہ

July 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکا کے ایک ریئلٹی شو میں جہاں کئی افراد اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے ججز کو حیران کرتے ہیں وہیں گزشتہ روز پرفارم کرنیوالے جوڑے کا ایکروبیٹک اسٹنٹ اس بری طرح ناکام ہوا کہ ججز اور حاضرین کے ہوش اُڑ گئے ۔

زمین سے کئی فٹ بلندی پر ہوا میں لٹک کر حیرت انگیز اسٹنٹ پیش کرتے اس لڑکے اور لڑکی نے جہاں غیر معمولی ایکروبیٹکس پیش کئے وہیں اچانک پرفارمر اپنی گرفت برقرار نہ رکھ پایا اور خاتون پرفارمر کئی فٹ بلندی سے کئی افراد کے سامنے اسٹیج پر آگری تاہم یہ کسی خوش قسمتی سے کم نہ تھا کہ لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی تاہم دیکھنے والوں کے اس واقعے کے بعد ہوش ہی اُڑ گئے ۔