کرپشن نہیں کی اس لئے آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں، مصطفیٰ کمال

July 19, 2018

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نےکہاہےکہ ہم نےکرپشن نہیں کی اس لیے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کررہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے میرپورخاص میں سیٹیلائٹ ٹاؤن مکہ چوک پر انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی اور مزید کہا کہ ہم نےکراچی بنایا جبکہ الیکشن کے بعد پورا سندھ بنائیں گے۔

مصطفٰی کمال کا کہناتھا کہ 25جولائی کے بعد ہم نہ ریلی نکالیں گےنہ جلسےکریں گے،ہم یہ بھی نہیں کہیں گےکہ اختیارات نہیں ہیںتاہم ہمارے نمائندے رات جاگ کر آپ کی صبح بہتر کریں گے۔