نیویارک :زیر زمین اسٹیم پائپ لائن میں دھماکہ

July 19, 2018

نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں زیر زمین اسٹیم پائپ دھماکے سے پھٹ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پائپ لائن دھماکے کے بعد اطراف کی سڑکیں بند کر کے ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مین ہٹن کے فلیٹیرون ڈسٹرکٹ کے ففتھ ایونیو میں زیر زمین اسٹیم پائپ پھٹنے سے سڑک پر گہرا گڑھا بن گیا اور دھویں کا اخراج ہونے لگا جس کی وجہ سے اطراف کے تمام راستے بند کر دیے گئے۔

فائر فائٹرزحکام کے مطابق اسٹیم پائپ زیادہ دباؤ کی وجہ سے پھٹا، احتیاط کے پیش نظر اطراف کی عمارتیں خالی کرالی گئی تاہم فی الحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔