ملک کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ناگزیر،مجلس وحدت

July 20, 2018

کراچی (پ ر)شہباز شریف کے ہوتے ہوئے نواز شریف کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، ن لیگ عملی طور پر خاتمے کی جانب گامزن ہے۔2018کی آئی جے آئی ،ایم ایم اے کی صورت میں سامنے آچکی ہے کالعدم گروہوں کو الیکشن میں اتارکر جنرل ضیاء کی پالیسی کو دہرایا جا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ کہا کہ ن لیگ اپنے گناہوں کی سزا پار ہی ہے ،ملک کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ضروری ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں امیدوارن اور جماعتوں کی مذہب کے نام پر الیکشن مہم کا نوٹس لے ،مذہب کے نام پر سادہ لوح عوام کو سیاسی مقاصد کے لئے گمراہ کیا جا رہا ہے۔