سر کلف رچرڈ کیخلاف غلط رپورٹنگ‘برطانوی نشریاتی ادارے کو 2لاکھ 10ہزار پائونڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

July 20, 2018

کراچی(نیوز ڈیسک) سر کلف رچرڈ کیخلاف غلط رپورٹنگ‘برطانوی نشریاتی ادارے کو 2لاکھ 10ہزار پائونڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔سرکلف رچرڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کبھی بچوں کے قریب نہیں جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی غلط رپورٹنگ کے سبب پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ، جس کے اثرات ان کے زندگی پر اب بھی باقی ہیں ۔سر کلف رچرڈ نے پولیس اور بی بی سی پر ان کی نجی زندگی میں مداخلت پر مقدمہ دائر کیا تھا ، جس میں انہیں کامیابی ملی اور جج نے ان کے حق میں فیصلہ سناتےہوئے ہرجانے کے طور پر 2لاکھ 10ہزار پائونڈ بطور تلافی ادا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔