سو نے کے ورق سے سجی آئس کریم تیار

July 20, 2018

گرمیوں میں ٹھنڈی ٹھار آئس کھانے کا بھی الگ ہی مزہ ہے ۔ نیو یارک کے ایک ریسٹورنٹ میں سو نے کے ورق میں لپٹی آئس کریم بھی خوب توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔

ایک آئس کریم پارلر میں 24قیراط سونے کے ورق سے سجی اس آئس کریم کی سجاوٹ میں تتلیاں استعمال کی گئی ہیں جبکہ کرسٹل بال سے سجے سونے کے ذرات اور آئس کریم کا مزیدارذائقہ کھانے والوں کے منہ میں پانی بھر لاتا ہے ۔

بسکٹ سے لے کر فِلنگ اور ٹاپنگ شاندار انداز میں کی جاتی ہے اور اعلیٰ معیار کے اجزاء سے بنی یہ آئس کریم اپنی فلنگ اور ٹاپنگ کی وجہ سے خاص اہمیت حاصل کر رہی ہے جس کی قیمت1ہزار 500ڈالر متعین کی گئی ہے ۔