الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دن نتائج کی فول پروف منتقلی کیلئے جامع اقدامات کئے ہیں، انتخابات کے دوران 55 سیاسی شخصیات کو سیکورٹی خطرات ہیں ‘رحمٰن ملک

July 22, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران 55 سیاسی شخصیات کو سیکورٹی خطرات ہیں‘ ‘ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دن نتائج کی فول پروف منتقلی کیلئے جامع اقدامات کئے ہیں۔ ہفتہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں تمام متعلقہ فریقوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابات سے متعلق تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ جی ایچ کیو کے نمائندے نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر کی سیکورٹی کا اختیار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں جانا پری پول دھاندلی ہے۔