حیدر آباد،فوج کے جوانوں اور پولیس کی چیکنگ

July 22, 2018

حیدرآبا د (بیورورپورٹ)حیدرآبا د پو لیس کا ڈی ایس پی قاسم آباد کی سربراہی میں آرمی اہلکاروں و ایس ایچ اوقاسم آباد، ایس ایچ اونسیم نگر، ایس ایچ او، وومین، انچارج 15 قاسم آباد اورڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں قاسم آباد اور سٹی تھانے کی حدود میں مشترکہ چیکنگ کی جس کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پو لیس اہلکاروں 1200 کاروں، 470 موٹر سائیکلوںکو چیک کیا، چیکنگ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر۔392گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیتس و فینسی لائٹس اتاردی گئیں۔ علاوہ ازیںایس ایچ او پنیاری نے دوران چیکنگ ملزم علی رضا ولد معشوق گو پانگ کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لیاہے۔ تفتیش میں انکشاف ہو اکہ گرفتار ملزم درجنوں چوری اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔