غذر کی جھیل کے اسپل وے سے40 فیصد پانی کا اخراج

July 22, 2018

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بدصوات میں گلیشئرز پگھلنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بننےوالی جھیل سے اسپل وے کے ذریعے 40 فیصد پانی کا اخراج، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے لیکن راستے بند ہونےسے کئی علاقوں میں امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکی ہیں۔

ضلع غذر کے بالائی علاقے بدسوات میں پانچ روز قبل پیش آئے حادثے میں 40 گھرانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ 30متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی مشکل حالات، مضرصحت خوراک اورپانی کےاستعمال بیماریوں بھی پھیل رہی ہیں ،جبکہ، ڈاکٹروں کی ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں طبی امداد فراہم کررہی ہے ۔

علاقہ متاثرین کا مطالبہ ہےکہ علاقے میں بنیادی ضرویات نہیں ہیں اور انہیں دیگر علاقوں میں منتقل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کورآرڈینیٹر شہزادہ مقپون کےمطابق زمینی راستوں کی بحالی تک متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد کی فراہم کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ سروے کےبعد متاثرین کو معاوضے بھی دیئے جائیں گے۔