جھانوی کپور کی فلم’دھڑک‘ کا بہترین آغاز

July 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

سری دیوی نے کئی برسوں تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اب ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپوربھی بالی ووڈ فلم نگری میں تہلکہ مچانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

جھانوی کپور کی پہلی بالی ووڈ فلم ’دھڑک‘ نے بہترین آغاز کیا ہے ، ریلیزکے پہلےہی روز 8 کروڑ سے زائد کمالیے جبکہ پہلے دو روز میں 75.19کروڑ کا بزنس کر لیاہے جبکہ شائقین کی جانب سے نئے اداکاروں کے بیحد سراہا جا رہا ہے۔

کرن جوہر کی نئی بالی ووڈ فلم’ دھڑک‘ مراٹھی فلم 'سائرات کا ہندی ورژن ہے جس میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل اداکار ایشان ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔

واضح رہے کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 20 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔