کابل میں خوکش دھماکا، 10افراد جاں بحق

July 22, 2018

افغانستان کے دارالحکومت کابل میںحامدکرزئی ایئرپورٹ کےگیٹ کے نزدیک خوکش دھماکاہوا ،نتیجے میں10افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک جس میںہلاک ہونے والے زیادہ ترسیکورٹی اہلکار ہیں جبکہ خودکش حملے میں 10 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں ۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکاافغان نائب صدرجنرل عبدالرشید دوستم کےافغانستان پہنچنےپرہوا،وہ ایک سال سےزائدکی جلاوطنی گزارکرکچھ دیر قبل ہی ترکی سےافغانستان پہنچےتاہم جنرل دوستم پرتشدد،زیادتی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےمقدمات قائم ہیں۔