اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری

July 27, 2018

اسٹاک مارکیٹ میں دو طرح کا نفع ملتا ہے، ایک تو یہ کہ آپ کسی کمپنی کے حصص خرید یں اور سال کے اختتام پر وہ کمپنی ان حصص پر نفع (ڈِویڈنڈ)دے، کمپنی اپنی مالی پوزیشن اور پرفارمنس دیکھ کر نفع دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرتی ہے۔ واضحرہے کہ نفع دینےکی شرح بینکوں کے نفع کی طرح پہلے سے متعین کی ہوئی نہیںہوتی بلکہ کمپنی کے مجموعی منافع کودیکھتے ہوئے تمام حصے داروں میںیکساںنفع تقسیم کیا جاتا ہے،کمپنی کو زیادہ منافع ہوگا تو نفع بھی زیادہ ملے گا۔

اسٹاک مارکیٹ میں نفع حاصل کرنےکی دوسری شکل یہ ہے کہ آپ نے کسی کمپنی کے حصص خریدے اور کچھ عرصے بعد ان کی قیمت بڑھ گئی، اگر آپ اس نئی قیمت پر یہ حصص فروخت کردیں گے توقیمتوں کے درمیان جو فرق ہوگا وہ آپ کانفع ہوگا۔ یہ تجارت یا لین دین کی وہی شکل ہے جو دیگر اجناس کی تجارت میں ہوتی ہے۔

اگر آپ اسٹاک مارکیٹ میںسرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیںتو چند مشوروںپر عمل کریں:

اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران چند باتوں کا خاص خیال رکھیں:

چند باتیں جو کسی بھی کمپنی کے حصص خریدنے سے پہلے آپ کو پتہ ہونی چاہئیں:

کمپنی کیا کرتی ہے؟

کیاکمپنی منافع بخش ہے؟

کمپنی کی آمدنی کیارہی ہےاور مستقبل کا کیا رجحان ہے؟

کیاکمپنی ماضی میںبھی منافع بخش رہی ہے؟

کمپنی کے حصص کتنے قابل قدر ہیں؟

کمپنی کے حریف کون ہیں؟

کمپنی کون چلاتے ہیں؟

کیاآپ نے کمپنی کی سالانہ رپورٹس کو پڑھا ہے؟

ایک سادہ سا مشورہ

اگر آپ پہلی بار سرمایہ کاری کی دنیا میںکودنے والے ہیں اور آپ کا ارادہ حصص کی خرید و فروخت میں سرمایہ کاری کرنے کا ہے تویہ بات ذہن میںرکھیںکہ یہ رسکی بھی ہو سکتاہے۔ غلط حکمتِ عملی یاافواہوںپردھیان دینے سے سرمایہ کاروں کونقصان اٹھاناپڑ سکتاہے۔ عموماً دو لاکھ روپے تک کی سرمایہ کاری کرنے والے چھوٹے سرمایہ کاروں کے زمرے میں آتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس چند لاکھ روپے ہیں تو اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ منافع میں چلنے والی کمپنیوں کے حصص خریدیں تاکہ آپ کو ششماہی یاسالانہ بنیاد پر نفع (ڈِویڈنڈ) ملتا رہے۔ایسی کمپنیوں کی پچھلی پرفارمنس بھی اچھی ہوتی ہے اور توقع ہوتی ہے آئندہ بھی انکی کارکردگی اچھی رہے گی۔

کسی کمپنی کی کارکردگی جاننے کے لیےکچھ اشاریے ہوتے ہیں، جیساکہ ان کا مجموعی اورخالص منافع، قرضےاور اثاثے وغیرہ۔ کسی بھی کمپنی کےحصص کے حوالے سے سب سے اہم اشاریہ فی شیئرآمدنی) (Earning per share ہوتا ہے۔ یہ ایک تناسب) (Ratio ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ کمپنی اپنے حصہ داروں کو کیا دیتی ہے۔آپ جس کمپنی کے حصص خریدنے میںدلچسپی رکھتے ہیں اس کی ویب سائٹپر جا کر یا پھر اسٹاک ایکسچینج کے ذریعےاس کی فی شیئرآمدنی کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔