انڈونیشیا میں زلزلہ، 14 افراد ہلاک

July 30, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

انڈونیشیا میں زلزلے کی وجہ سے کم از کم چودہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام نے اتوار کے دن بتایا کہ اس قدرتی آفت کی وجہ سے معروف سیاحتی مقام لومباک میں بھی شدید نقصان ہوا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 نوٹ کی گئی، جس کے بعد کئی ضمنی جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔

مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے کیونکہ ابھی تک مکمل معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔ اس زلزلے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔