یورپی تاریخ کا گرم ترین دن کئی علاقوں میں انتباہ جاری

August 06, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

اس موقع پر کئی مقامات پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جنگلات میںآگ لگنے کا انتباہ جاری کردیا ہے۔

یورپی ممالک اسپین اور پرتگال گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میںہیں۔ ان ممالک کے بعض علاقوںمیںدرجہ حرارت40سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جب کہ اسپین کے 40سے زائد صوبوں گرم موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

دونوںممالک میں خبردار کیا گیا ہے کہ گرم موسم کے نتیجے میں جنگلوںمیںآگ لگنے کا خدشہ ہے۔

سپین کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی حالات غیر معمولی ہیںمحکمے نے خبردار کیا ہے کہ غیر معمولی درجہ حرارت کے نتیجے میں شہریوں کی صحت کو بہت زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اسپین کے شہر قرطبہ، اشبیلیہ اور طلیطلہ اس ہفتے گرمی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جب کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا توقع ہے۔

اسپین میں اس ہفتے شدید گرمی کے باعث 40اور 78سالہ 2افراد ہلاک ہو گئے ماضی میںبرطانیہ ، اسکینڈنیا اور یونان میںدھوپ اور تپش کے باعث جنگلات میںآگ اور خشک سالی موسم گرما کی وجہ بنی۔