بورے والا،کار ٹرین کی زد میں آگئی2 افراد جاں بحق

August 06, 2018

بورے والامیں اڈہ ظہیر نگر کے قریب کھلے پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی۔حادثے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے رپورٹر حاجی محمد جمیل دوساتھیوں سمیت کار میں آبائی گاؤں جا رہے تھے کہ اڈہ ظہیر نگر کے قریب ان کی کار کھلے پھاٹک پر کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجہ میں دوافراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

ریسکیو 1122 نے نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔