رنویر شورے فلم ’’ ہنس مکھ‘‘ کی کاسٹ میں شامل

August 07, 2018

ممبئی(ایجنسیاں)بولی وڈ اداکار رنویر فلم ’’ ہنس مکھ‘‘ کا حصہ بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر شورے فلمساز نکھل ایڈوانی کی سیاہ کامیڈی فلم ’’ ہنس مکھ‘‘ کا حصہ بن گئے جس میں وہ جمی کا کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ اداکار ویر داس بھی شامل ہیں۔