العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز بغیر کارروائی ملتوی

August 07, 2018

احتساب عدالت نے نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سما عت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ سماعت پرجج محمد بشیر نے معاملہ ہائیکورٹ میں ہونے کی وجہ سےکسی کارروائی کے بغیر سما عت 7اگست تک ملتوی کیا تھا۔

یاد رہے کہ شریف خاندان کے احتساب عدالت زیرسماعت تین ریفرنسز میں سے ایک میں فیصلہ سناچکی ہے۔

6 جولائی کو عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 11، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ مزید دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس زیرسماعت ہے۔