”لوڈویڈنگ“ کا سوشل میڈیا پر تہلکہ، لاکھوں پرستار

August 11, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی تہلکہ مچانا شروع کردیا ہے۔

بڑی عید کی بڑی فلم کے ٹیزر، ٹریلر اور گانوں کو صرف یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ سے زائد تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب فلم کی شوٹنگ کی جھلکیاں بھی سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کردی گئی ہیں جس نے فلم بینوں کی بے چینی اور تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔

فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوتے ہی سنیما گھروں کے باہر لمبی قطاریں لگنا شروع ہوگئی ہیں۔

بڑی عید پر ریلیز ہونے فلم میں لو، رومانس، کامیڈی، جذبات، شادی بیاہ کے ہنگامے اور جہیز کے بوجھ کو کہانی کا موضوع بنا یا گیا ہے۔

اس فلم کا مکمل البم پانچ گانوں پر مشتمل ہے جن میں ”رنگیا، گڈ لک، منڈے لاہور دے، کوچ نہ کریں، اور فکیرہ “ شامل ہیں ۔

تمام سریلے گیتوں کی موسیقی کو معروف موسیقار شانی ارشد نے ترتیب دیا ہے جو اس سے قبل لالی ووڈ کی دو بلاک بسٹر موویز کا میوزک بھی ترتیب دے چکے ہیں۔