ڈنمارک،نقاب پرپابندی کیخلاف احتجاج ماڈلزکی حجاب میں ریمپ پرواک

August 11, 2018

کوپن ہیگن(ایجنسیاں) ڈنمارک میں منعقدہ دو روزہ فیشن ویک میں خواتین کے برقع اور نقاب پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا گیا۔حال ہی میں کوپن ہیگن فیشن ویک کا میلہ سجایا گیا جس میں سٹریٹ سٹائل سمیت دیگر منفرد سٹائلز پیش کیے گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فیشن ویک کے دوران متعدد ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشنز کی تشہیر کی لیکن ایک ایرانی ڈیزائنر نے تمام ماڈلز کو برقعے اور نقاب میں پیش کیا ۔ماڈلز نے حجاب، برقعے اور نقاب میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے آواز بلند کی جب کہ مرد ماڈلز کو پولیس اہلکاروں کی وردی میں پیش کرکے خواتین کے حقوق پر مسلط ہوتا دکھایا گیا۔