گوجرانوالہ میں فائرنگ سے جنرل کونسلر جاں بحق

August 11, 2018

گوجرانوالہ میں سیاسی مخالفین نے فائرنگ کرکے کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہر کو قتل کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر 7 افراد زخمی بھی ہوگئے ۔

ایس پی سٹی کے مطابق علاقہ کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہر پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی گروپوں میں الیکشن کے دنوں میں بھی جھگڑا ہوا تھا ۔

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔